کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 119.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی محکمہ موسمیات

Must read



کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 119.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، محکمہ …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق  سب سے زیاہ بارش مسرور بیس میں  119.5  ملی میٹر ریکارڈ  کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ڈی ایچ اے فیز ٹو میں  106.6  ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی ، قائد آباد میں  76  ملی میٹر ، ناظم آباد میں  101   ملی میٹر ، فیصل بیس میں  65  ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن   میں  56.2  ملی میٹر ، جناح ٹرمینل میں    49.5  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

دوسری جانب ٹانک میں سیلابی ریلہ نواحی گاؤں “پائی” میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث سینکڑوں گھر  متاثر ہوئے  ، سیلابی ریلے میں تین بچے بھی بہہ جانے کی اطلاعات ہیں، سیلابی ریلے کے باعث گاؤں “پائی” کے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیسندھکراچی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article