کراچی میں شدید ترین بارشیں پاک بحریہ نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا

Must read



کراچی میں شدید ترین بارشیں ، پاک بحریہ نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  شہر قائد میں شدید ترین بارشوں سے انتظامیہ غائب ہو گئی  ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک بحریہ بھی میدان میں آگئی ۔

کراچی میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ نے  ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ،  ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران غوطہ خور ٹیم نے لیاری ندی میں پھنسے 10 افراد کو ریسکیو کیا ،  پاک بحریہ کی ٹیمیں پی ڈی ایم اے کی درخواست  پر نکاسی آب میں بھی مصروف ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں ہونے والی بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، انڈر پاسز میں پانی بھر گیا ،  گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں ہوئی جہاں  119.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔   ڈی ایچ اے فیزٹو میں 106.6 ملی میٹر، قائد آباد 76 ،ناظم آباد 101، فیصل بیس میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article