کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کے الیکٹرک نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کر دی، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی میں اضافے سے لوڈ مینجمنٹ دورانیے میں کمی ہوئی ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کراچی کے کسی حصے میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی البتہ پالیسی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کے الیکٹرک کا عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ صارفین کو مزید معلومات سے آگاہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ، گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوتی رہیں جن کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک رہا۔