کراچی پولیس نے لا پتہ لڑکی دعا زہرہ کا سراغ لگا لیا

Must read


کراچی پولیس نے لا پتہ لڑکی دعا زہرہ کا سراغ لگا لیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس نے  لا پتہ لڑکی دعا زہرہ کا سراغ لگا لیا ، دعا زہرہ کو لاہور  میں ٹریس کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی سے نکاح کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ، دعا زہرہ اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرائے گی جسے  میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ قریب 10 روز قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی گولڈن ٹاؤن میں گھر کے باہر سے دعا زہرہ غائب ہوگئی تھی  ،  تاہم پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا کو اغوا نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہے ۔  پولیس کی تفتیشی رپورٹ اور بچی کے اہلخانہ کے بیانات میں تضادات سامنے آئے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق لاپتہ بچی کے والد نے بتایا کہ دعا ساتویں جماعت کی طالبہ ہے جبکہ سکول انتظامیہ کے مطابق بچی تیسری جماعت تک سکول آتی تھی، تیسری جماعت  تک بچی کے اسکول آنے کی تصدیق کلاس فیلوز نے بھی کی۔

  تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ دعا تیسری جماعت سے سکول ہی نہیں گئی۔تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے نجی سکول کے پرنسپل، ساتھی طالبات سے بھی معلومات حاصل کی ہیں جبکہ گھر میں لگے انٹرنیٹ ڈیوائس سے بھی اہم شواہد ملے ہیں، پولیس کا دعویٰ ہے کہ کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی تھی۔

دوسری جانب دعا زہرہ کی تلاش کے لیے حساس اداروں اور کراچی پولیس پر مشتمل ٹیم نے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کی سربراہی میں سانگھڑ کے زاہد ٹاون اور راجپوت کالونی کو گھیرے میں لے کر کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا اور بعض مشکوک گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔ 

 اب پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دعا زہرہ کو لاہور میں ٹریس کیا گیا ہے جسے جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article