کراچی کی بارشوں میں جانی و مالی نقصان مریم نواز کا اہم بیان آگیا

Must read



کراچی کی بارشوں میں جانی و مالی نقصان، مریم نواز کا اہم بیان آگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے شہر قائد میں جاری بارشوں پر کہا ہے کہ ہم کراچی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا “کراچی میں مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم فکرمند ہے۔ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ صوبائی حکومت اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہچانے کا عمل جلد مکمل ہواور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہ رہے۔کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

خیال  رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 جون سے 10 جولائی یعنی عید کے پہلے دن تک سندھ بھر میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں جہاں 14 افراد نے بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں اپنی جانیں گنوائیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article