کراچی کےمختلف علاقوں میں وقفےوقفےسےبارش جاری ایئرپورٹقائدآبادملیراورگلشن حدید میں  سڑکیں تالاب بن گئیں

Must read



 کراچی کےمختلف علاقوں میں وقفےوقفےسےبارش جاری ، …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کراچی کےمختلف علاقوں میں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے ، یئرپورٹ،قائدآباد،ملیراورگلشن حدید میں بارش،سڑکیں تالاب بن گئیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  گڈاپ ،گبول ٹاؤن،گلشن عثمان فیزون میں پانی داخل ہو گیا ،  سپرہائی وے پر آنے والے پانی کے ریلے کا بہاؤ کم ہو گیا ہے ، ملیرلنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا،  جناح ایونیو نالے کی  توسیع کے لیے کنٹونمنٹ  بورڈ ملیر کی  ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہے ،  ایک ٹریک پر دوطرفہ ٹریفک کوچلایاجارہاہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق  کراچی سےحیدرآبادآنےاورجانےوالی ٹریفک بحال ہو گئی ہے  ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تیزبارش کے باعث  کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزارکےقریب انڈرپاس بند کر دیا گیا ،  ٹریفک کوبلاول ہاؤس کی جانب متبادل راستےپرموڑاجارہاہے،  کے پی ٹی انڈر پاس بھی ٹریفک کےلیےبند  ہے ، ٹریفک پولیس کے مطابق  دونوں انڈرپاس پانی بھرجانےکےباعث بندکیےگئے،  ڈیفنس فیزون اوراطراف کی سڑکیں بھی بارشوں کےباعث زیرآب آ گئیں ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق   ڈیفنس خیابان شہبازمیں 2 فٹ پانی جمع ہو گیا ، نرسری سٹاپ،نرسری فرنیچرمارکیٹ ، کارساز،ڈرگ روڈ،سٹارگیٹ پرکئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ۔ 

ادھرگارڈن  شومارکیٹ کے قریب کرنٹ لگنےسے 2افرادجاں بحق ہو گئے ،  جاں بحق افراد کی آصف اورحسن کےناموں سےشناخت ہوئی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article