کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ

Must read


کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر کے علاقے میں دھماکے سے چھ گاڑیاں تباہ اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ دھماکہ خیز مواد کچرے کے ڈبے میں موجود تھا۔ دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی جیو نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیسندھکراچی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article