کسی مسٹر ایکس وائی یا زیڈ کو نہیں جانتے ترجمان الیکشن کمیشن 

Must read



کسی مسٹر ایکس ،وائی یا زیڈ کو نہیں جانتے ،ترجمان الیکشن کمیشن 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں شفاف ضمنی انتخابات ہوں گے ، کسی مسٹر ایکس ، وائی یا زیڈ کو نہیں جانتے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ  ہمارا کام شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا ہے ، آپس کے جھگڑوں  کو اپنے تک ہی محدود رکھیں ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کے نظام کا حصہ ہے، اس کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی ہے،ایکس اور وائی کو چاہیے کہ وہ کچھ نہ کریں۔

فواد چودھری نے کہا تھا کہ    ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا مکمل بیانیہ سامنے آرہا ہے،یاسرجتوئی کے حامیوں کو ہراساں کیا گیا،پولیس نے پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ پر دھاوا بولا،کئی جگہوں پر دھاندلی حکومت نے خود کی ہے،مظفر گڑھ میں ہمارے رہنما کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اشرافیہ انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہے،چاہتے ہیں ووٹ سے قوم انقلاب کی طرف گامزن ہو،ہم نے عوام کو حکمرانوں کے محلات کی طرف جانے سے روکا ہوا ہے اور ملک کو سری لنکا نہیں بننے دیا۔مسلم لیگ ن کے ورکرز ان الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، الیکشن مہم چلانے کے لیے آدھی کابینہ کو مستعفی ہونا پڑا،پری پول ریگنگ سے متعلق پٹیشن عمر ایوب نے سپریم کورٹ میں فائل کی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article