کسی کوپاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گےوزیرخارجہ کی چینی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

Must read



کسی کوپاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ کی چینی …

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ژی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوپاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ  بطوروزیرخارجہ چین کےپہلےدورےپرانتہائی مسرت ہے، دوطرفہ تعلقات کی 71ویں سالگرہ کےموقع پردورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،چین کی قیادت اورعوام کیلئےنیک خواہشات کاپیغام لایاہوں، پاک چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئےبھی ضروری ہے ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ  پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے،  پاک چین لازوال دوستی وقت کیساتھ مزیدمضبوط ہورہی ہے،   پاکستان خطےمیں امن کاخواہاں ہے،ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون پر شکر گزر ہیں ،سی پیک پر ینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا  جا رہا ہے ،  پاکستان چینی شہریوں پرحالیہ دہشتگردحملےکی مذمت کرتاہے، چینی شہریوں پرحملہ کرنیوالوں کوکٹہرےمیں لائیں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article