کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
بلوچستان کے 32 اضلاع میں مجموعی طور پر 5 ہزار 226 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گے ہیں ۔ انتخابات میں 102 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 16 ہزار 195 امیدوار مد مقابل ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر کارروائی کی جائے گی ، عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر آئیں ، کسی قسم کی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔