کیا تحریک انصاف اسمبلی میں واپس جا رہی ہے؟ اسد عمر نے کور کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کردیا

Must read



کیا تحریک انصاف اسمبلی میں واپس جا رہی ہے؟ اسد عمر نے کور کمیٹی کے فیصلے سے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ نہیں ہوا، 25 مئی کو جو بھی پر تشدد کارروائیاں ہوئیں ان کے ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، کور کمیٹی کے اجلاس میں اسمبلی میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، حکومتی ارکان کی خواہش ہے کہ ہم  اسمبلی میں واپس آئیں لیکن حکومت کی جانب سے براہ راست بھی اسمبلی میں واپسی کا نہیں کہا گیا۔

لانگ مارچ کے حوالے سے اسد عمر نے کہا حکومت دعویٰ کر رہی تھی کہ عمران خان اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے لیکن وہ اسلام آباد پہنچے ، ان کے ساتھ نہ ختم ہونے والا قافلہ چل رہا تھا۔کنٹینر میں عمران خان پر اعتماد تھے، انہیں پریشان نہیں دیکھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ اسلام آباد میں کوئی تصادم ہو

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بے دریغ آنسو گیس کی شیلنگ کی ، ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں، ملک بھر میں حکومت نے خود لاقانونیت کا مظاہرہ کیا۔ پورے ملک کو بند کردیا گیا تھا اور پھر کہتے ہیں کہ لوگ نہیں نکلے، پنجاب اور سندھ میں دو دن پہلے ہی گرفتاریاں شروع کردی گئی تھیں، 25 مئی کو جو بھی پر تشدد کارروائیاں ہوئیں ان کے ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہیں،یہ لوگ طاقت کے زور پر ملک کو بند تو کرسکتے ہیں لیکن چلا نہیں سکتے، عوام میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے، فوری الیکشن ہی مسائل کا حل  ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article