کیا مافیا اتنا مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ؟پشاور ہائیکورٹ کے غیر قانونی کرشنگ پلانٹس سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس

Must read



کیا مافیا اتنا مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ؟،پشاور ہائیکورٹ کے غیر …

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور  ہائیکورٹ میں غیر قانونی کرشنگ پلانٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کیا مافیا اتنا مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بھی بے بس ہے ؟۔

 پشاور ہائیکورٹ میں غیر قانونی کرشنگ پلانٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  محکمہ ماحولیات نے کرشنگ پلانٹس سے متعلق رپورٹ  جمع کرا دی ،  رپورٹ میں کہا گیا کہ  تین کرشنگ پلانٹس بند ہیں جبکہ پانچ کے پاس آئی پی اے سرٹیفکیٹ نہیں ہے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان نے عدالت کو بتایا کہ  کسی کو بھی کرشنگ کی اجازت نہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  نے ریمارکس دے کہ ضلعی انتظامیہ کیا کر رہی ہے ، کیا مافیا اس قدر مضبوط ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے بس ہے ؟،  ڈی سی صاحب ایسے افراد کو بلا خوف گرفتار کریں ۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر مردان کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article