کیوبا سے متعلق نامناسب بیان پر کیوبن سفیر نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Must read


کیوبا سے متعلق نامناسب بیان پر کیوبن سفیر نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)   وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے  کیوبا سے متعلق نا مناسب بیان پر کیوبن سفیر نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ  لاہور پریس کانفرنس میں احسن اقبال کی جانب سے کیوبا کا نامناسب ذکر کیاگیا۔

کیوبا کے سفیر نے احسن اقبال کے بیان پر رد عمل دینے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیا ، اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کیوبا کا نامناسب  ذکر کیا ، اس کا پاکستانیوں کی جانب سے کیوبا کیلئے  حقیقی  احترام کے جذبے سے کوئی تعلق نہیں ۔ 

دوسری جانب احسن اقبال نے کیوبن سفیر کے ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ  ہم دل کی گہرائی سے کیوبا کے عوام کا احترام کرتے ہیں ،  کیوبا کے عوام کے ساتھ  گہرے تعلق ہیں  ، ہم آج تک  2005 میں انے والے زلزلے کے بعد کیوبا کے ڈاکٹروں کے بہادرانہ کردار کو فراموش نہیں کر سکے ،میرا بیان صرف خارجہ پالیسی کے تناظر میں تھا۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا مقصد کیا ملک کو تن تنہا کر کے کیوبا یا شمالی کوریا بنانا تھا؟۔  

مزید :

اہم خبریںبین الاقوامی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article