گندم خریداری کا ہدف حاصل نہ کرنے پر وزیر اعظم کا شدید اظہار برہمی 

Must read



گندم خریداری کا ہدف حاصل نہ کرنے پر وزیر اعظم کا شدید اظہار برہمی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گندم خریداری کا ہدف حاصل نہ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے صوبوں کو یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کی ،  وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ بہترین معیار کی گندم کی  برآمد کو یقینی بنایا جائے، سیاست سے بالاتر ہو کر وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی بھی ہر ممکن مدد کرے گی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article