گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا نوٹیفکیشن جاری 

Must read


گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،  کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب  سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے ، ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی ، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جبکہ پولیس  ہائی الرٹ ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article