گورنر پنجاب نےعثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے سپیکر  اسمبلی کوخط لکھ دیا

Must read


گورنر پنجاب نےعثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے سپیکر  اسمبلی کوخط لکھ دیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے سپیکر اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ  استعفیٰ آئین کےآرٹیکل 130کےسب سیکشن 8 کےتقاضےپورےنہیں کرتا۔

خط میں کہا گیا کہ عثمان بزدارکااستعفیٰ آئینی اورقانونی طورپرمستندنہیں،  آرٹیکل 130 کی شق 8 کےتحت عثمان بزدارکےخط کواستعفیٰ کہنادرست نہیں، وزیراعلیٰ کااستعفیٰ ہاتھ سےلکھاہوناچاہیئےاورگورنرکومخاطب کیاگیاہو، استعفیٰ منظورکرتےہوئےاس وقت کےگورنرنےآئینی شق کومدنظرنہیں رکھا۔

خط میں کہا گیا کہ  عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہےعثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں، عثمان بزدار کے خط کو استعفیٰ کہنا غلط ہے ۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری  پرویز الہٰی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article