گورنر کی جانب سے استعفیٰ مسترد ہونے پر وزیر اعلیٰ و کابینہ بحال ہو چکی ہے میاں اسلم اقبال 

Must read


گورنر کی جانب سے استعفیٰ مسترد ہونے پر وزیر اعلیٰ و کابینہ بحال ہو چکی ہے ، …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب اسمبلی کے باہر  پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے  میاں اسلم اقبال اور مراد راس نے  کہا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد  وہ وزیر اعلیٰ بحال ہو گئے اور ان کی کابینہ بھی بحال ہو چکی ہے ، اب حالات پھر اپوزیشن کی جانب تحریک عدم اعتماد کے  مقام پر واپس آ چکی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  اپوزیشن عدم اعتماد لائے ، ہم اس کا مقابلہ کریں گے ، اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ بحال ہو چکی ہے ، ابھی کچھ دیر میں کابینہ کا اجلاس بھی ہو رہا ہے ۔ انتظامیہ نے  گورنر ہاؤس کیلئے راستے جگہ جگہ سے بند کر دیے ہیں ، عوام کو بھی خوار  کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سارے ادارے اور افراد آئین و قانون کے پابند ہیں ، بیورو کریسی اور پولیس کو بھی  آئین کے تحت چلنا چاہئے ۔ ہم بھی اپنی پٹیشن کیلئے رات عدالت گئے مگر ہمارے لئے تو کورٹ نہیں کھلے ، ہم نے وہاں پر بھی پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ پٹیشن کیلئے آئے ہیں ۔ 

  ایم پی اے مراد راس نے کہا کہ  نہ تو گورنر غیر آئینی ہے نہ ہی کوئی اقدام غیر آئینی ہے ،  گورنر پنجاب نے  آئین کے تحت اپنی  ذمہ داری پوری کی  جسے  سب کو تسلیم کرنا چاہئے ، کسی کو اعتراض ہے تو کورٹ جائے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیالیکشنپنجاب اسمبلیسیاستعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article