گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی فوری طور پر  خالی نہیں کیا تو ۔۔۔ گورنر پنجاب نے واضح کر دیا

Must read


گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی ، فوری طور پر  خالی نہیں کیا تو ۔۔۔ …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب پر گورنر پنجاب  عمر سرفراز چیمہ نے واضح کر دیا کہ گورنر ہاوس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی ، فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں  کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے ۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے پیغام میں کہا کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی ، نئی صورت حال میں غندوں کے زور پر تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے ، انتظامیہ کو مسلسل وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی نہیں کرتے تو نتائج کے ذمہ دار چیف سکرٹری اور آئی جی پنجاب ہونگے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جاری غنڈہ گردی اور اس کو یرغمال بنانے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ فوری نوٹس لیں ، غیر آئینی طریقے سے ایک جعلی وزیراعلی کے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article