ہر جائز کام ہوتا جائے گا شرط یہ ہے کہ انڈس ہسپتال میں پیسے جمع کراتے جائیں کوئی مشکل نہیں آئے گی شہبازشریف کی گوہر اعجاز کو پیشکش جواب بھی آگیا

Must read



“ہر جائز کام ہوتا جائے گا، شرط یہ ہے کہ انڈس ہسپتال میں پیسے جمع کراتے جائیں، …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ مشہور بزنس مین گوہر اعجاز اورفیصل آفریدی کاروباری شخصیت ہیں ،یقین دلاتا ہوں کہ ان کا ہر جائز کام ہوتا جائے گا بس شرط یہ ہے کہ انڈس ہسپتال میں پیسے جمع کراتے جائیں ان کو کوئی مشکل نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہسپتال کیلئے امداد کرنے والے افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں ،انہوں نے ہسپتال کیلئے مالی امداد فراہم کرنے والے افراد کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ فیصل آفریدی صاحب نے دیا تو ایک ارب ہے لیکن یہ 10ارب دے سکتے ہیں یہ پکی بات آپ کو بتا رہا ہوں ۔

و زیر اعظم نے میاں منشا ءکیساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جس طرح میاں منشا ءکو میں نے کہا کہ آپ چپ کر کے 8،10ارب روپے نکال دیں تو پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہسپتال بن سکتے ہیں اور یہ رقم بلکل ایک قطرے کے برابر ہے اس سے آپ کے اکاونٹ کو پتا نہیں بھی نہیں چلے گا اور یہ بات میں نے مذاق نہیں کی تھی اللہ نے بہت دیا ہے میاں منشے کو اور میں فیصل آفریدی سے درخواست کروں گا کہ وہ اس نیک کام کیلئے آگے بڑھیں صدقہ جاریہ ہو گا،جس پر فیصل آفریدی سٹیج پر آئے اور کہا کہ میں 5سالوں میں 10ارب روپے فلاحی ہسپتال کیلئے دوں گا، اسی طرح وزیر اعظم نے مشہور بزنس میں گوہر اعجاز کا نام لیا اور بتایا کہ گوہر اعجاز نے 1.2ارب روپے دیئے ہیں جس پر گوہر اعجاز نے درستگی کی کہ میں نے 2ارب روپے دیئے ہیں ،جس پر وزیر اعظم شہباز شریف مسکرائے اور کہا پھر کسی نے شرارت کی ہے گوہر اعجاز سے متعلق لیکن آپ بھی 10ارب روپے دے سکتے ہیں بلکہ آپ مجھے اکیلے میں ملنا، وزیراعظم کی اس بات پر گوہر اعجاز نے سٹیج پر آکر آفر کی کہ میں آپ کو اوپن چیک کی آفر کرتاہوں جتنی مرضی رقم لکھ لیں ، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے اوپن چیک نہیں بند چیک چاہیے آپ بتائیں کتنے پیسے دیں گے اور کتنی دیر میں دیں گے گوہر اعجاز نے بھی 10ارب روپے وزیر اعظم شہباز شریف کو دینے کا وعدہ کر دیا ۔ 

وزیر اعظم نے کہا ویسے بھی ان کو حکومت سے کام پڑتا رہتا ہے میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ چپ کر کے ہسپتال میں پیسے جمع کراتے رہیں ان کے کام ہوتے جائیں گے،وزیر اعظم نے واضح کیا کہ میں ناجائز کام کی بات نہیں کر رہا جائز کام کی بات کر رہا ہوں ،ان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے جائز کام ضرور ہوں گے لیکن شرط یہ ہے کہ ہر جائز کام کیساتھ انڈس ہسپتال میں پیسے ڈالتے جائیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article