اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یاد ہے یہ کس نے کہا تھا کہ پاکستانیو, اگر یہ چور حکومت میں آگئے تو میں برداشت کرلوں گا، آپ سے نہیں ہونا ۔
پاکستانیوں اگر یہ چور حکومت میں آ گئے، میں تو برداشت کر لوں گا آپ سے برداشت نہیں ہونا۔
یاد ہے نہ کس نے کہا تھا یہ؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 3, 2022
شہباز گل نے کہا کہ اور تو اور جیو پر بھی پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم سے منفی ہو چکی ہے ۔
اور تو اور
جیو پر بھی پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم سے منفی ہو چکی ہے
اچھا بھلا ترقی کرتا ملک
اس نہج پر پہچانے کے پیچھے کون تھا؟؟؟ pic.twitter.com/rKZVzcTYcq
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 3, 2022
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت تقریباً 151 روپے پر چھوڑ کر گئی تھی جو موجودہ حکومت میں 209 روپے 86 پیسے ہو چکی ہے ۔ موجودہ حکومت میں بجلی کے بنیادی یونٹ میں 11روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت میں بنیادی یونٹ کی قیمت 12 روپے 92 پیسے تھی جو اب 24 روپے 82 پیسے ہو چکی ہے ۔
موجودہ حکومت نے 31 مئی کو بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافہ کیا جس کے ٹھیک دو دن بعد دو جون کو 7روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔