یوٹیوب کے مطابق دوسرے مرحلے میں پوڈکاسٹ آر ایس ایس فیڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پلے لسٹ، تھمب نیلز اور دیگر معلومات کو واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔

اب بھی نہیں کہا جاسکتا کہ یوٹیوب پوڈکاسٹ کے حوالے سے یہ اہم تبدیلیاں کب منظرِ عام پر لائے گا لیکن بعض تکنیکی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شاید اسی سال یوٹیوب پوڈکاسٹ کا ایک بالکل نیا شعبہ سامنے آئے گا۔
اس وقت بھی پوڈکاسٹر کی بڑی اور مشہور تعداد یوٹیوب پر موجود ہے۔ خیال ہے کہ اس طرح یوٹیوب اسپاٹے فائی، ساؤنڈ کلاؤڈ اور دیگر پلیٹ فارم کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے یا اسے آمدنی کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے۔ تاہم اس کے باوجود یوٹیوب روایتی پوڈکاسٹ پلیٹ فارم کی عوام کو کم ہی راغب کرسکے گی اور اس میں بہت عرصہ لگ سکتا ہے۔