یہ کہتے ہیں میں باہر جا کر مانگتاہوں وطن کو اگر ضرورت پڑی تو میں ان کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا : شہبازشریف نے زوردار جواب دیدیا 

Must read


 یہ کہتے ہیں میں باہر جا کر مانگتاہوں ،وطن کو اگر ضرورت پڑی تو میں ان کے …

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ اگر یہ شخص پاکستان پر دوبارہ مسلط ہوا تو یہ شخص پاکستان کو تباہ کر دے گا ، یہ اداروں کو تباہ کرے گا، یہ پاکستان پر سب سے بڑا خطرہ ہے ، دن رات جھوٹ بولتاہے ، اپنی ذات کیلئے پاکستان کو بدنام کرتاہے ، یہ کہتے ہیں کہ میں باہر جا کر مانگتاہوں ، آپ وہاں جا کر خیرات مانگتے ہیں، وطن کو اگر ضرورت پڑی ہے تو میں ان کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا ، پاکستان کی بحالی کیلئے ، پاکستان کا خادم ہوں، اگر میں پاکستان کی بہتری کیلئے کام نہیں کر سکا تو ہاتھ جوڑ کر گھر چلا جاﺅں گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ مہنگائی ہے ، میرے قائد نوازشریف اور مخلوط حکومت کے تمام افراد چاہے وہ آصف زرداری ہوں ، مولانا فضل الرحمان ہیں ، تمام کی کوشش ہے کہ مہنگائی میں کمی ہو، دن رات اس کیلئے کوشش کر رہے ہیں ، نئے وزیر خزانہ آئے ہیں، ڈالر بھی نیچے گیاہے ، اس کے علاوہ آپ دیکھتے ہیں کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چار ج کو ختم کیا گیاہے ، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کیئے ہیں، ، ہم مفت بیج سیلاب زدہ علاقوں میں دیں گے ، تاکہ کسان کی کچھ مدد کریں، یہ مہنگائی ان پانچ مہینوں میں ہوئی ہے ، جو چار سالوں میں مہنگائی کی گئی، چینی 52 سے 100 سے اوپر چلی گئی ، وہ میں نے کی تھی یا پھر عمران خان نے کی تھی، ہم اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیر خزانہ ایماندار اور محنتی آدمی ہیں، ہماری کابینہ دن رات کوشش کر رہی ہے ، ہم ضرور اس میں کمی لانے میں کامیاب ہون گے ۔ جب نوازشریف نے چارج چھوڑا تھا تو اس وقت مہنگائی تین فیصد تھی، لیکن انہوں نے 15 فیصد تک پہنچا دی ، کوئی وزیراعظم ڈالر کی قیمت میں دس روپے اضافے پر کہے کہ مجھے پتا ہی نہیں۔ 

مزید :

قومیاہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article