لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا بد صورت چہرہ ، یہ ارادے ہیں ان کے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں زبیر نیازی اور بجاش نیازی سے برآمدہ اسلحے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے ۔
223 bore =6
SMG Rifle=13
Pistol=3
kopay=10
magazines of SMG and 223= 96
magazines of pistols=26
boxes of bullets=50
bigger packs of bullets= 6 https://t.co/j2nIYhnQV7
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2022
مریم نواز نے اسلحےکی تفصیل بھی بتائے ، انہوں نےلکھا کہ 223 بور کی 6 ، ایس ایم جی رائفلز 13 عدد، پستول 3 عدد برآمد ہوئے ۔ 223 بور اور ایس ایم جی رائفلز کے 96 میگزین ،پستول کے 26 میگزین ،گولیوں کے 50ڈبے اور 6 بڑے باکسز بھی برآمد ہوئے ۔