10دن بعد حکومت خود پوچھ رہی ہوگی الیکشن کب کرانا ہے شہباز گل نے بڑا دعویٰ کردیا

Must read


10دن بعد حکومت خود پوچھ رہی ہوگی الیکشن کب کرانا ہے ،شہباز گل نے بڑا دعویٰ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت 10دن بعد  خود پوچھ رہی ہوگی الیکشن کب کرانا ہے ۔

 نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نےکہا کہ اسلام آباد میں ا سکرین لگانے سے روکا گیا ،ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کریں ،یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے پر امن رہے گی ، تحریک انصاف چاہتی ہے فوری انتخابات ہوں ،قانون کے مطابق عمران خان کو سیکیورٹی دیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے ،  جس کے باعث  پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ  کیا ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو سہ پہر چار بجے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، شہر بھر سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور جلوسوں کے سبب ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article