3 دن بعد بھی کراچی میں پانی موجود ہے آج پھر بارش کی پیشگوئی ہے امیر جماعت اسلامی کراچی

Must read



3 دن بعد بھی کراچی میں پانی موجود ہے ، آج پھر بارش کی پیشگوئی ہے ، امیر جماعت …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 3 دن بعد بھی کراچی میں بارش کا پانی موجود ہے جبکہ آج پھر بارش کی پیشگوئی ہے ۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اس وقت شہر کی بہت سی آبادیوں میں بارش کاپانی موجودہے، یہ حکومت کچھ کرنےکیلئےتیارنہیں، پیپلز پارٹی 14سال سےسندھ میں برسراقتدارہے، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ہمیشہ فرینڈلی اپوزیشن کرتے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بارش3دن پہلے ہوئی تھی آج پھر پیشگوئی ہے،سرجانی، لانڈھی اور کورنگی میں بھی پانی موجود ہے،کراچی کے لوگوں کو الیکشن کیلئے صحیح نمائندے چننے چاہئیں،کمشنر کراچی پیپلزپارٹی کا سہولت کار بنا ہوا ہے.

 سندھ حکومت نے اپنے پسندیدہ لوگوں کو آر اوز تعینات کر رکھا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article