90 روز سے ایک روز بھی اوپر عبوری حکومت منظور نہیں فواد چودھری 

Must read



90 روز سے ایک روز بھی اوپر عبوری حکومت منظور نہیں ، فواد چودھری 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ 90 روز سے ایک روز بھی اوپر عبوری حکومت منظور نہیں ،  90 روز میں انتخابات کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندی کی کوشش میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی شامل ہے، یہ غیر قانونی ہیں ، الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کو فوری گھر بھیج دینا چاہئے ،ایک ہی تجربہ بار بار کرنا احمقانہ ہے ، بہت تجربہ ہو چکا ، شہباز شریف کی حکومت کو گھر بھیج کر الیکشن کرائے جائیں، شہباز شریف کو کابینہ سمیت گھر بھیجنے کی ضرورت ہے ،  کہا جا رہا ہے آئندہ 72 گھنٹے بہت اہم ہیں ، ہم کہتے ہیں اس حکومت کیلئے 48 گھنٹے بھی زیادہ ہیں ۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ  وزیراعظم ایک ماہ میں چوتھےغیرملکی دورےپرہیں، پاکستان کودیوالیہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، ڈالر  193 روپے پر آگیا ہے ،  ایک وزیر خزانہ  لندن  اور ایک پاکستان میں ہے ، ایک ماہ میں معاشی تباہی پھیر دی گئی ہے ، معیشت کی تباہی سیاسی بحران کی وجہ سے آئی ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کو فوری چیف سکیورٹی افسر مہیا کیا جائے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article